موبائل فونز پر 50 ہزار روپے تک ڈیوٹی، زلفی بخاری نے بڑا قدم اٹھالیا

موبائل فونز پر 50 ہزار روپے تک ڈیوٹی، زلفی بخاری نے بڑا قدم اٹھالیا
موبائل فونز پر 50 ہزار روپے تک ڈیوٹی، زلفی بخاری نے بڑا قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے درآمدی موبائل فونز پر50 ہزار روپے تک کی ڈیوٹی عائد کیے جانے کے معاملے پر وزیر اعظم کے معاون برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری بھی میدان میں آگئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ میں موبائل فونز پر عائد ہونے والی ڈیوٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے ان سے رابطہ کیا ۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے رد عمل کے بعد وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے اس معاملے پر بات کی اور انہیں ٹیکس کم کرنے کی درخواست کی۔زلفی بخاری نے کہا کہ انہوں نے حماد اظہر سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ کم از کم 2 موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سن رہے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

زلفی بخاری کی جانب سے ٹویٹ پر پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی زیدی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے بھی اپنے تحفظات سے حماد اظہر کو آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کاہ کہ آج کے دور میں 2 موبائل فونز ایک روایت بن چکے ہیں اس لیے یہ اجازت ضرور ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان آنے والوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ صرف ایک موبائل فون لاسکتے ہیں ، اس سے زائد موبائل فونز لانے پر 50 ہزار روپے تک ڈیوٹی ادا کرنی پڑے گی۔

مزید :

قومی -