مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کردیا ،پاکستانیوں کے لیے انتہائی حیران کن خبر آگئی

مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کے بارے میں بھی ...
مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کردیا ،پاکستانیوں کے لیے انتہائی حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کی حمایت میں بھی پیغام جاری کردیا ۔

تفصیل کے مطابق ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ خاتون اول بھی بہت ساری آئیں ،یہ پہلی خاتون اول ہیں جو پورے اسلامی حجاب ،نقاب اور پردے میں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میرے پورے پاکستان کے لیے بشریٰ بی بی کی زندگی ایک پیغام ہے کہ اتنے بڑے منصب پر بھی پردہ کیا جا سکتا ہے ۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان دو چیزوں میں وہ اپنی مثال آپ ہیں ،ہم سب کے لیے یہ پیغام ہے ،اللہ ان کی مدد فرمائے اور انہیں حشر سے بچائے ۔

اس سے قبل مولانا طارق جمیل نے ایک ویڈ یو پیغام میں وزیراعظم کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہو ئے کہا تھا کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں،وہ واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، عوام سے اپیل ہے کہ عمران خان سے بھرپور تعاون کیاجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -