کامیاب شادی کے لئے کس ماہ میں پیدا ہونے والی خاتون کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہیے؟ معروف نجومی نے بتادیا

کامیاب شادی کے لئے کس ماہ میں پیدا ہونے والی خاتون کو اپنا جیون ساتھی بنانا ...
کامیاب شادی کے لئے کس ماہ میں پیدا ہونے والی خاتون کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہیے؟ معروف نجومی نے بتادیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موزوں جیون ساتھی کی تلاش بہت سوں کے لیے مشکل مرحلہ ہوتی ہے تاہم معروف ماہر علم نجوم ڈیبی فرینک نے ستاروں کے حساب سے لوگوں کی یہ مشکل حل کر دی ہے اور بتا دیا ہے کہ کس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو کس مہینے میں پیدا ہونے والا جیون ساتھی چننا چاہیے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈیبی فرینک نے ستاروں کو چار مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ یہ کیٹیگریز آگ، مٹی، ہوا اور پانی ہیں۔ برج حمل(22 March - 21 April)، برج اسد (24 July - 23 August) اور برج قوس (23 November - 22 December)آگ کی کیٹیگری میں آتے ہیں۔ برج ثور(22 April - 22 May)، برج سنبلہ (24 August - 23 September) اوربرج جدی (23 December - 20 January) مٹی کی کیٹیگری میں۔ برج سرطان (23 June - 23 July)، برج عقرب (23 October - 22 November)اور برج حوت (21 February - 21 March)پانی کی کیٹیگری میں جبکہ برج جوزا (23 May - 22 June)، برج میزان (24 September - 22 October) اور برج دلو (21 January - 20 February)ہوا کی کیٹیگری میں آتے ہیں۔

ڈیبی فرینک کا کہنا ہے کہ ”آگ کی کیٹیگری والے لوگ بہت متحرک، توانا اورظاہر پرست ہوتے ہیں۔اگر اس کیٹیگری کے مردوخواتین آپس میں شادی کریں تو وہ بہت کامیاب رہتی ہے۔ یہ لوگ ایک دوسرے کی ترقی کا ذریعہ بنتے ہیں اور ایک جیسے خیالات کے باعث ان کے مل کر کام کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اگر اس کیٹیگری کے لوگ ہوا کی کیٹیگری کے لوگوں سے شادی کریں گے توان کی ازدواجی زندگی ایک طوفان کی طرح ہو گی جو کامیاب نہیں ہو گی۔مٹی کی کیٹیگری والے لوگ پرسکون اور نسوانی خواص کے حامل ہوتے ہیں اور اپنی ذات کی طرف توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔اس کیٹیگری کے لوگوں کو پانی کی کیٹگری والے لوگوں سے شادی کرنی چاہیے۔ “

ڈیبی فرینک کامزید کہنا تھا کہ ”آگ کی کیٹیگری کے حامل لوگوں کی پانی والوں کے ساتھ، آگ کی کیٹیگری والوں کی مٹی والوں کے ساتھ، ہواکی کیٹیگری والوں کی مٹی والوں کے ساتھ اور ہواکی کیٹیگری والوں کی پانی کی کیٹیگری والوں کے ساتھ شادی کامیاب ہو گی کیونکہ ان کیٹیگریز کے لوگوں کے ستارے دوسری کیٹیگری کے لوگوں کے ستاروں کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہیں اور دونوں کا باہمی تعلق بہت اچھا ہوتا ہے۔ چنانچہ ان لوگوں کی باہم شادی کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -لائف سٹائل -مخفی علوم -