اب آپ اپنے کپڑوں سے بھی اپنا فون چارج کر سکیں گے

اب آپ اپنے کپڑوں سے بھی اپنا فون چارج کر سکیں گے
اب آپ اپنے کپڑوں سے بھی اپنا فون چارج کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کی بیٹری بہت سوں کا مسئلہ ہو گا لیکن اب سائنسدان ایک ایسی کمال ایجاد کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں کہ آپ کے فون کی بیٹری کبھی ختم نہیں ہو گی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایجاد ایک خاص قسم کی جیب ہو گی جو آپ کے لباس میں لگائی جائے گی۔ اس جیب کے اندر چھوٹے چھوٹے سولر پینل لگائے جائیں گے جو چلتے پھرتے آپ کے فون کو ری چارج کرتے رہیں گے۔ اس منصوبے پر برطانیہ کی نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے سائنسدان کام کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کامیابی کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اس خاص جیب میں 3ملی میٹر لمبے اور ڈیڑھ ملی میٹر چوڑے 2ہزار سولر پینل لگائے جائیں گے، جو ایک فون کو ری چارج کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔یہ اتنے چھوٹے سائز کے پینل ہوں گے کہ انہیں آسانی کے ساتھ کپڑے کے اندر سیا جا سکے گا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر تیلک ڈیاس کا کہنا تھا کہ ”اس جیب کا کپڑا بھی انتہائی چھوٹے چھوٹے سیلز (Cells)سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سیل اتنے چھوٹے ہیں کہ خالی آنکھوں سے نظر آتے ہیں اور نہ ہی کپڑے کو چھونے سے محسوس ہوتے ہیں۔ یہ کپڑا دیکھنے میں ہوبہو عام کپڑے جیسا ہو گا۔ “