’جانسن بے بی پاﺅڈر نے ہمیں کینسر کا مریض بنادیا‘ ہزاروں خواتین میدان میں آگئیں

’جانسن بے بی پاﺅڈر نے ہمیں کینسر کا مریض بنادیا‘ ہزاروں خواتین میدان میں ...
’جانسن بے بی پاﺅڈر نے ہمیں کینسر کا مریض بنادیا‘ ہزاروں خواتین میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہزاروں خواتین نے جانسن بے بی پاﺅڈر بنانے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاﺅڈر کی وجہ سے وہ کینسر میں مبتلا ہو گئیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کمپنی کے خلاف شکایات درج کرانے والے خواتین کی تعداد 11ہزار 700سے تجاوز کر چکی ہے۔کمپنی دہائیوں سے جانتی تھی کہ ان کے ٹیلکم پاﺅڈر میں پایا جانے والا asbestosنامی کیمیکل خطرناک ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے پاﺅڈر کی فروخت جاری رکھی۔ اب عدالت کی طرف سے مقدمات درج کرانے والی خواتین کے وکلاءکو کمپنی کی خفیہ دستاویزات تک رسائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں کمپنی کی اندرونی رپورٹس بھی شامل ہیں جن میں مبینہ طور پر اس معاملے کا ذکر موجود ہے۔ان خواتین میں سے زیادہ تر کو رحم کا کینسر لاحق ہوا۔
اتنی بڑی تعداد میں خواتین کے کمپنی کے خلاف سامنے آنے پر کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 10فیصد کمی واقع ہو گئی ہے جو گزشتہ 16سال میںریکارڈکمی ہے۔ کمپنی کی طرف سے ان خواتین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کمپنی کا کہنا ہے کہ ”ہم نے 1لاکھ مردوخواتین پر مشتمل تحقیق کی ہے جس میں ثابت ہوا ہے کہ جانسن ٹیلکم پاﺅڈر بالکل محفوظ ہے۔ اس حوالے سے میڈیا میں جو رپورٹس آ رہی ہیں وہ یکطرفہ ہیں۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سینکڑوں خواتین کمپنی کے خلاف اسی بنیاد پر ہرجانے کے مقدمات درج کروا چکی ہیں۔ رواں سال جولائی میں بھی ایسی 22خواتین کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک امریکی عدالت نے کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ ان خواتین کو مجموعی طور پر ساڑھے 3ارب پاﺅنڈ (تقریباً 6کھرب12ارب84کروڑ روپے) کی رقم ہرجانے کے طور پر ادا کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -