دوران پرواز وہ چیزیں جو مفت میں آپ کو مل سکتی ہیں لیکن عام طور پر مسافر مانگتے نہیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران کھانا یا دیگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جو بن مانگے مسافروں کو مل جاتی ہیں لیکن ماہرین کا کہناہے کہ کئی اور ایسی چیزیں ہیں جو مسافروں کو مل سکتی ہیں لیکن وہ عام طور پر مانگتے ہی نہیں حالانکہ یہ چیزیں ان کا سفر آسان بنا سکتی ہیں۔ دی مرر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ نے اکانومی کا ٹکٹ خرید رکھا ہے تو آپ کو اکانومی والی سہولیات ہی ملیں۔ آپ اس ٹکٹ میں فرسٹ کلاس کی سہولیات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اکانومی کلاس میں بھی کیپچینو اور حتیٰ کہ چیز پلیٹر حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم یہ چیزیں حاصل کرنے کے لیے آپ کو عملے کے ساتھ انتہائی شائستہ رویہ رکھنا ہو گااور انتہائی نرمی کے ساتھ ان چیزوں کا مطالبہ کرنا ہو گا۔“
ماہرین کے مطابق ہوائی جہازوں میں آئی ماسک، ایئر پلگز، پاجامے اور سلپرز(جوتے)تک کافی مقدار میں رکھے ہوتے ہیں جو صرف مانگنے پر ہی مسافروں کو ملتے ہیں۔ یہ اشیاءعام طور پر صرف بزنس، فرسٹ کلاس کے مسافروں کو دی جاتی ہیں لیکن اگر آپ جہاز کے عملے کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں تو مانگنے پر آپ کو بھی یہ چیزیں مل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کوکھانے کے لیے کچھ اضافی چیزیں اور فرسٹ ایڈ کا سامان بھی مل سکتا ہے۔اتحاد ایئرویز اور دیگر کچھ فضائی کمپنیاں ایسی ہیں جن کی پروازوں میں آیا بھی ہوتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بچے سفر کر رہے ہیں تو انہیں سنبھالنے میں آپ اس آیا کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔