”پلیوای کرا دو نا شتہ “خواجہ سعد رفیق کی پنجابی زبان میں نیب اہلکاروں سے ایسی فرمائش کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

”پلیوای کرا دو نا شتہ “خواجہ سعد رفیق کی پنجابی زبان میں نیب اہلکاروں سے ...
”پلیوای کرا دو نا شتہ “خواجہ سعد رفیق کی پنجابی زبان میں نیب اہلکاروں سے ایسی فرمائش کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں لاہو ر ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مستردکی تو نیب حکام نے دونوں بھائیوں کو فور ی طور پر گرفتار کر لیا ۔اب دونوں بھائی نیب کی حراست میں ہیں جہاں خواجہ سلمان رفیق نے آپ بیتی لکھنا شروع کردی ہے ۔مقامی اخبار ”روز نامہ دنیا “میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق نیب کی حراست میں گزشتہ صبح خواجہ سعد رفیق کا گھر سے ناشتہ نہ پہنچ سکا جس پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور آفیسر سے پنجابی میں کہا کہ ”پلیوں ای کرادو ناشتہ“۔دوسری جانب سلمان رفیق صحافیوں کے وفد نے جب حوالات میں سلمان رفیق سے بات کی تو انہوں نے بتا یا وہ یہاں مطمئن ہیں اور کوئی تنگی نہیں ،نیب افسروں کا رویہ بھی بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب حوالات میں آپ بیتی لکھ رہا ہوں جس میں نیب کے حالات ،سیاسی معاملات،خاموشیاں،سرگوشیاںاور ہلکا ہلکا ٹریفک کا شور بھی لکھ رہا ہوں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -