ہاکی ورلڈ کپ 2018: نیدر لینڈز اور بیلجیئم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہاکی ورلڈ کپ 2018: نیدر لینڈز اور بیلجیئم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ہاکی ورلڈ کپ 2018: نیدر لینڈز اور بیلجیئم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  

بھونیشور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ زاور بیلجیئم کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بھارتی شہر بھونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیدرلینڈزنے آسٹریلیا کو شکست دے دی ۔ میچ کے دوران نیدر لینڈ کا پلڑا بھاری تھا لیکن آخری منٹ میں آسٹریلیا نے گول داغ کر میچ برابر کردیا۔ 2 دو گول سے میچ برابر ہونے پر معاملہ پنالٹی شوٹ آﺅٹ پرچلاگیا جس میں نیدر لینڈ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ سیمی فائنل میچ میں پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر نیدر لینڈ نے آسٹریلیا کو 3-4 سے ہرایا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میچ میں بیلجیئم نے انگلینڈکو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6سے ہرادیا تھا۔ ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا فائنل میچ کل (اتوار کو) بیلجیئم اور نیدر لینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -