”سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔“شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان پر بجلیاں گرادیں

”سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔“شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان ...
”سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔“شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان پر بجلیاں گرادیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے موجود ہ کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ سر فراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی پر توجہ دینی چاہیے،آگے ورلڈ کپ آ رہا ہے ،اچھی کرکٹ ہو گی ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پہلے سرفراز احمد کی تینوں فارمیٹ میں کپتانی کی حمایت کرتا تھا لیکن اب رائے تبدیل ہوئی ہے ،سرفراز احمد کو بھی اس حوالے سے پہلے ہی اپنا مائنڈ بنا لینا چاہیے تھا ۔

ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی میں امن لوٹ آیا ہے ،پورلے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کا کریڈٹ سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے کیونکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں حالات بہتر ہوئے تو بین الاقوامی کمپنیاں بھی پاکستان کا رخ کریں گی ۔

مزید :

کھیل -