طوبیٰ انور عامر لیاقت کی دوسری نہیں بلکہ تیسری بیوی ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ

طوبیٰ انور عامر لیاقت کی دوسری نہیں بلکہ تیسری بیوی ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ
طوبیٰ انور عامر لیاقت کی دوسری نہیں بلکہ تیسری بیوی ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی کی ہے کیونکہ عامر لیاقت کی دوسری شادی میں تو وہ خود بھی شریک تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کی طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے، عامر لیاقت 2002 سے شادی کے چکر میں تھے۔ انہوں نے کہا ’عامر لیاقت نے چھکا مارا ہے اس نے تیسری شادی کرکے بڑے بڑوں کو آگ لگادی ہے‘۔ اینکر کی جانب سے تصحیح کرنے کی کوشش کی گئی تو نبیل گبول نے واضح کیا کہ یہ عامر لیاقت کی تیسری شادی ہے کیونکہ دوسری شادی کے نکاح کے وقت وہ خود بھی موجود تھے۔

نبیل گبول نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت نے واٹس ایپ پر کہا ہے کہ اینکر ان کی شادی سے جلتے ہیں اس لیے تلخ سوالات پوچھتے ہیں۔ عامر لیاقت اپنے لیڈر عمران خان سے امپریس ہے اس لیے اس نے بھی کہا کہ مجھے بھی تیسری شادی کرنی چاہیے۔

نبیل گبول جب آگے بڑھتے چلے گئے تو اینکر پرسن عادل عباسی نے گفتگو کا رخ موڑتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں سیاسی معاملات پر بات کرنی چاہیے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید :

قومی -