تیسری شادی کا دعویٰ، عامر لیاقت حسین خود میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

تیسری شادی کا دعویٰ، عامر لیاقت حسین خود میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا
تیسری شادی کا دعویٰ، عامر لیاقت حسین خود میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان پی پی رہنما کی جانب سے خود پر تیسری شادی کا الزام عائد کیے جانے پر کیا ہے۔

پی پی رہنما نبیل گبول نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی کی ہے۔ نبیل گبول نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت 2002 سے شادی کے چکر میں تھا ، ’جب عامر لیاقت کی دوسری شادی ہوئی تو نکاح کے وقت میں خود بھی موجود تھا‘۔

طوبیٰ انور عامر لیاقت کی دوسری نہیں بلکہ تیسری بیوی ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ

عامر لیاقت حسین نے نبیل گبول کے تیسری شادی کے الزام کو مسترد کردیا اور ان کی جانب سے کیے گئے دعویٰ پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ۔ عامر لیاقت حسین نے کہا ”نبیل گبول انشا اللہ منگل کوقانونی نوٹس کاسامنا کریں گے اور ذرا ہمیں بھی بتائیں کہ اگر یہ تیسری ہے تو دوسری کہاں ہے؟ اور خان صاحب سے تو میں اب ملا ہوں۔ یہ 2002 سے میں تیسری شادی کیسے کرتا؟ میرے کپتان پر بھی بہتان باندھا ہے آصفی چیلے نے.. اب صرف عدالت “۔

مزید :

قومی -سیاست -