ایف سی جوانوں کی شہادت کا معاملہ، ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

ایف سی جوانوں کی شہادت کا معاملہ، ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا ...
ایف سی جوانوں کی شہادت کا معاملہ، ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک ایران سرحدی علاقے میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت کے واقعے پر ایران کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ کے دوران انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ ایف سی کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ایرانی سرزمین سے آئے تھے ، ایران واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 30 دہشتگردوں نے ایف سی کے جوانوں پر حملہ کیا تھا۔ جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت ایف سی کے جوان پاک ایران بارڈر پر پٹرولنگ کر رہے تھے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 6 جوان شہید اور 14 زخمی ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -