وفاقی کابینہ کا اجلاس، زلفی بخاری کو شاباش، وزیر اعظم کی اپنے معاون کو زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

وفاقی کابینہ کا اجلاس، زلفی بخاری کو شاباش، وزیر اعظم کی اپنے معاون کو زر ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس، زلفی بخاری کو شاباش، وزیر اعظم کی اپنے معاون کو زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زلفی بخاری کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے بہترین کارکردگی دکھانے پر معاون خصوصی زلفی بخاری کو شاباش دی اور انہیں زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔

وفاقی وزرا اور مشیروں کی 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دوسرا اہم ترین اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا۔ پہلے اجلاس میں شیخ رشید اور مراد سعید کی کارکردگی کو سراہا گیا تھا جبکہ آج (ہفتہ کو) ہونے والے اسی سلسلے کے دوسرے اجلاس میں زلفی بخاری کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شکایات سیل، ٹیلنٹ بینک اور کالنگ پاکستان سروس شروع کرنے پر وزیراعظم نے زلفی بخاری کو شاباش دی۔ وفاقی کابینہ کے دوسرے اہم اجلاس میں بھی پہلے اجلاس کی طرح وزرا کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنی 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے اپنی بریفنگ کے دوران بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پہلی مرتبہ لاتعداد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈ نائیکوپ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ بیرون ملک غریب پاکستانی مزدوروں کیلئے ملازمتیں اور مواقع بڑھائے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -