ملک و قوم کا بیڑا غرق کرنے والے ہمارے 100 دن گن رہے ہیں ،آصف زرداری ہماری حکومت کی نہیں اپنی سیاست کی فکرکریں : فواد چوہدری

ملک و قوم کا بیڑا غرق کرنے والے ہمارے 100 دن گن رہے ہیں ،آصف زرداری ہماری حکومت ...
ملک و قوم کا بیڑا غرق کرنے والے ہمارے 100 دن گن رہے ہیں ،آصف زرداری ہماری حکومت کی نہیں اپنی سیاست کی فکرکریں : فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری حکومتی100 دن گننے کی بجائے اپنی سیاست کے آخری دن گننے پر توجہ دیں ،زرداری صاحب جتنے مرضی فلسفے بیان کریں ساری قوم جانتی ہے کہ پیسہ کس نے لوٹا؟ قوم پوچھتی ہے کہ آپ کو قوم کا پیسہ لوٹنے کا کس نے حق دیا؟ یہ وہ شخص ہے جس نے پی پی پی کو قومی جماعت سے ایک علاقائی جماعت بنا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کے حیدر آباد جلسے سے خطاب پر اپنے رد عمل میں وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا کہ ہزاروں دن حکومت کر کے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کرنے والے آصف زرداری ہمارے سو دن گن رہے ہیں،آصف علی زرداری ہماری حکومت کی نہیں اپنی سیاست کی فکرکریں، زرداری صاحب کیا آپ چاہتے ہیں کہ اداروں کی سربراہی بھی اپنے چمچوں کڑچھوں میں بانٹ دیں ،پاکستان تحریک انصاف ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب ان سے حساب مانگو تو ان کو جمہوریت یاد آجاتی ہے ،گاجریں نہ کھائیں ہوتیں تو آج پیٹ میں درد بھی نہ ہوتا ،ملک و قوم کا بیڑا غرق کرنے والے ہمارے سو دن گن رہے ہیں،آصف علی زرداری نے پہلے بھی ایک بیان دیا تو پھر تین سال دوبئی میں سیر وتفریح کرنا پڑی زرداری صاحب پریشانی کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں چوری کی سزا مکمل نہیں ہو گی جب تک زرداری جیل میں نہیں جائیں گے ، تین ہوں یا دس سال فیصلہ کیا ہے چوروں کو نہیں چھوڑنا ،جو زرداری صاحب کے معاملات ہیں ان میں بچنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ جلسے کرنے کا جواز نہیں بنتا تھا، زرادری صاحب کا تیسرا جلسہ تھا لیکن انہیں عوامی حمایت نہیں ملی ،زرداری صاحب پہلے بھی ایسے بیانات دے کر بیرون ملک رہ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -