لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگادیے گئے: آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگادیے گئے: ...
لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگادیے گئے: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگادیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل کمانڈنٹ آرٹلری رجمنٹ کی تعیناتی کیلئے اٹک میں تقریب ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حاضر و ریٹائرڈ آفیسرز ، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور سپاہیوں نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے جنہیں اس تقریب میں بیج لگائے گئے۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے آرٹلری رجمنٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جنگ اور امن میں آرٹلری کا اہم کردار ہے۔

مزید :

قومی -