فواد چوہدری کی یاسر شاہ کے نام پر شیر ی رحمان کو گگلی

فواد چوہدری کی یاسر شاہ کے نام پر شیر ی رحمان کو گگلی
فواد چوہدری کی یاسر شاہ کے نام پر شیر ی رحمان کو گگلی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں لینے والے قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے آج وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی تاہم اس حوالے سے فواد چوہدری نے شیری رحمان کو بھی طنز مار دیا ۔

تفصیل کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے یاسر شاہ کو مبارکباد دی جبکہ اس دوران ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے پر بھی گفتگو ہوئی ۔دوسری جانب یاسر شاہ نے اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی ،اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یاسر شاہ نے شیری رحمان کا نام بھی نہیں سنا ،یاسر شاہ سے ملاقات کروانے پر شیری رحمان کو میرا شکر گزار ہو نا چاہیے ۔خیال رہے کہ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -