دہشت گردی پاکستان کی بدترین دشمن،سانحہ آرمی پبلک سکول ہمیشہ عوام کے لیے باعث صدمہ رہے گا:بلاول بھٹو زرداری

دہشت گردی پاکستان کی بدترین دشمن،سانحہ آرمی پبلک سکول ہمیشہ عوام کے لیے باعث ...
دہشت گردی پاکستان کی بدترین دشمن،سانحہ آرمی پبلک سکول ہمیشہ عوام کے لیے باعث صدمہ رہے گا:بلاول بھٹو زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم طلبہ کا خون ناحق اس وقت تک قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑتا رہے گا جب تک دہشت گردوں کا اس ملک سے مکمل صفایا نہیں ہوجاتا۔

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکی چوتھی برسی پر جاری اپنے پیغام میں بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا تھا کہ چار سال قبل آج کے دن دہشت گردوں نے معصوم بچوں پر حملہ کرکے پوری دنیا کو اشکبار کردیا تھا،یہ سانحہ پاکستان اور اس کی عوام کے لیے ہمیشہ باعث صدمہ رہے گا، وہ آج بھی اس سانحہ کے متاثر ہ والدین اور خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی و دہشت گردی اس ریاست اور پاکستانی عوام کی بدترین دشمن ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی دہشت گردوں کا بدترین نشانہ بننے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کی قیادت کرتی رہے گی،خون کے پیاسے درندوں کے خلاف ان کے موقف سے آج ملک میں سب متفق ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید :

قومی -