کینٹ ڈو یثرن پولیس کی اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی، 195ملزمان گرفتار

کینٹ ڈو یثرن پولیس کی اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی، ...
کینٹ ڈو یثرن پولیس کی اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی، 195ملزمان گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینٹ ڈویژن پولیس لاہور نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، منشیات فروشی، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث195ملزمان گرفتار کر لیے ۔

ایس پی کینٹ ڈویژن محمد آصف امین کی ہدایت پر ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے مجرموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرد یں،کینٹ ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران242 لیٹر شراب اور 9کلو سے زائد چرس برآمدکی جبکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے21پسٹلز،2 کلاشنکوف، 1 رائفل، 4 بندوقیں اور276گولیاں برآمد کرلیں۔کینٹ پولیس نے قمار بازی کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران جوئے پر لگی ہزاروں روپے نقدی بھی برآمدکی گئی۔کینٹ ڈویژن پولیس نے ون ویلنگ، پتنگ بازی ،فارنر اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر79ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -