تجزیہ کار سلیم بخاری نے جمہوری نظام میں مداخلت کی بڑی وجوہات بیان کردیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ سیاستدان کوئی کام اتفاق رائے سے نہیں کرتے جس کی وجہ سے خلا پیدا ہوجاتاہے جس کوکوئی اور آکر پر کردیتاہے ۔
اے آروائی نیوزکے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اگرسیاستدانوں میں اتفاق نہیں ہوتا تو ماضی میں بھی مداخلت اس لئے ہوتی ہے کہ ہمارے سیاستدان بیٹھ کر آپس میں اتفاق رائے نہیں کرتے، پھر مداخلت ہوتی ہے اور ہمارے سیاستدان آٹھ دس سال کے لئے ایک طرف ہوکر بیٹھ جاتے ہیں ۔
سلیم بخاری کا کہناتھا کہ پچھلے تیس پینتیس سالوں میں سیاستدانوں کے درمیان ایک بھی کام اتفاق رائے سے نہیں ہوا ،اس لئے یہاں ایک خلا پیدا کردیاجاتاہے جس کو کوئی اورآکرپر کردیتا ہے ۔