یادگار شہدا کو دیکھ کر دل خون کے آنسورورہا ہے،انتظامیہ ذمہ داران کا تعین کرے: خالدمقبول صدیقی

یادگار شہدا کو دیکھ کر دل خون کے آنسورورہا ہے،انتظامیہ ذمہ داران کا تعین کرے: ...
یادگار شہدا کو دیکھ کر دل خون کے آنسورورہا ہے،انتظامیہ ذمہ داران کا تعین کرے: خالدمقبول صدیقی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)یادگار شہدا کے مسمار ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس عارضی مرکز بہادرآبادمیں ہوا جس کے بعد پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کی سر براہی میں سنیئر رہنما عامر خان، سید امین الحق، کنور نوید جمیل اور رابطہ کمیٹی کے ارکان یاد گار شہدا پہنچے۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے  کہا کہ یادگار شہدا کو دیکھ کر دل خون کے آنسورورہا ہے، انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہ ذمہ داران کا تعین کرے، کیا یادگار شہدا کو نقصان پہنچانے والے ایم کیوایم سے خوفزدہ ہیں، سندھ کے شہری علاقوں کے لیے نعرے نہیں عمل کام کرنے پر بھی نسل پسند طبقہ بھی ملوث ہوسکتا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ یادگار شہدا کس کو بری لگ رہی تھی اور کس کے لیے خطرہ تھی؟ ہم نے صوبے کی قرارداد جمع کرائی ہے یہ اسکی بھی سازش ہوسکتی پڑھی لکھی مڈل کلاس قیادت پھر سے اوپر آرہی ہے، یادگار شہدا پر حملہ ہماری روح ہماری نظریات پر حملہ ہے،کچھ لوگ ایم کیوایم پاکستان کوآگے بڑھتانہیں دیکھنا

چاہتے، شہداکے لواحقین بے چینی کاشکارہوئے ہیں۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ شہدا کی فیملی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ یادگار شہدا قائم رہے گی ہم اسکو دوبارہ تعمیر کریں گے،ہم شہدا کی فیملی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ یادگار قائم رہے گی اور اس کی مرمت کے اخراجات ہم اٹھائیں گے، شہدا کی فیملی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم شہدا کے وارث ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی