سابق صدر آصف زرداری کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا،طبی معائنہ کیا جائیگا

سابق صدر آصف زرداری کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا،طبی معائنہ کیا ...
سابق صدر آصف زرداری کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا،طبی معائنہ کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کو ہفتہ کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کرینگے۔ آصف علی زرداری نے ہفتے کو بلاول ہاؤس میں دن بھر آرام کیا،پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں اور قریبی دوستوں نے ان سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی۔ کلفٹن کے نجی ہسپتال میں انکے چند ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے اوران کے ذاتی معالجین کے پینل میں شامل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ انکا طبی معائنہ کرے گا۔آصف زرداری کی ہسپتال آمد کے موقع پر ان کے ہمراہ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر کا ہفتہ کی شب ہسپتال میں قیام کا امکان ہے۔ وہ ہسپتال کی چوتھی منزل پر جہاں زیر علاج ہیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس طرف عام افرادکاداخلہ بند ہے۔بتایا جاتا ہے کہ رہائی کے بعد آصف زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے اور ہسپتال جانے سے قبل انہوں نے بلاول ہاؤس کے لان میں کچھ دیر چہل قدمی بھی کی اور دوستوں سے ملاقات کے دوران وہ خوشگوار موڈ میں ان سے ہنسی مذاق بھی کرتے رہے۔

مزید :

قومی -