آمنہ بابر کے ہاں بیٹی کی پیدائش،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

آمنہ بابر کے ہاں بیٹی کی پیدائش،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  



لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ناز آفرین نون رکھا ہے۔ماڈل نے اس خبر کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ساتھ کیا، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر تو کی البتہ چہرا دکھانے سے گریز کیا۔آمنہ بابر نے مداحوں کے ساتھ خوشی کی اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘میں اپنی بیٹی ناز آفرین نون کی پیدائش کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرکے بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش 10 دسمبر کو ہوئی تھی۔یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے بھی رواں سال فروری میں قریبی دوست زاہد نون کے ساتھ شادی کی تھی۔انہوں نے نہایت سادگی سے شادی کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، مداحوں نے ان کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا۔

جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھتے ہوئے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا تھا۔

مزید : کلچر