نیلم منیر ناروے کی رنگینیوں میں گم،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  نیلم منیر ناروے کی رنگینیوں میں گم،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نیلم منیر ان دنوں ناروے کی رنگینیوں میں گم ہیں جہاں سے وہ لمحہ بہ لمحہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔ نیلم منیر ایک ایوارڈ شو میں شرکت کے لئے چند روز پہلے ناروے گئی تھیں جہاں ان کی والدہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیلم منیر کا ڈرامہ”کہیں دیپ جلے“ ان دنوں بہت پسند کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ نیلم منیر ناروے ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کیلئے گئی تھیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عموماً ایوارڈ تقریبات میں نہیں جاتی مگر اس تقریب میں شرکت کرکے مجھے دلی خوشی ہوئے ہے۔

مزید : کلچر