جو میرے دل میں ہوو ہی زبان پر ہوتا ہے، آشا چوہدری

  جو میرے دل میں ہوو ہی زبان پر ہوتا ہے، آشا چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہا ہے کہ منافقت پسند نہیں ہوں ہمیشہ کسی خوف کے بغیر دل کی بات کر دیتی ہوں شوبز کو آج کسی سر مایہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔آشا چوہدری نے کہا کہ ہر انسان کو صاف دل ہو نا چاہیے اور کسی کیلئے نقصان کا سوچنے والے اصل خود نقصا ن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں صرف وہی مقام حاصل کر تا ہے جو چو ردروازے کی بجائے محنت او ر خلوص کے ساتھ کام کرتا ہے اور ہمیں شوبزانڈسڑی کی مضبوطی کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے جو میرے دل میں ہوتا ہے وہ ہی زبان پر ہوتا ہے اور لوگوں کا براسوچنے کی بجائے اچھا سوچتی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...