فنکاربرادری کابھارتی فلموں کی غیر قانونی ویڈیوز ریلیز کرنے پر اظہار تشویش

فنکاربرادری کابھارتی فلموں کی غیر قانونی ویڈیوز ریلیز کرنے پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پاکستان کے سینما گھروں اورکیبلزپر بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نشریات پر پابندی کے بعدبھارتی فلموں کی ویڈیوز ریلیز کرنے کے غیرقانونی کاروبار پر اظہار تشویش کیاہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے فیصلے پر سینما مالکا ن ڈٹے ہوئے ہیں اور نقصان بھی برداشت کررہے ہیں جبکہ کیبلز پربھی کوئی بھارتی فلم یاڈرامہ نہیں دکھایا جارہا البتہ ویڈیو ڈیلرز نے خفیہ طور پر بھارتی فلموں کو گھر گھر پہنچا دیا ہے۔ ان بھارتی فلموں کی سی ڈیز کی گلی محلوں اور پوش علاقوں میں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں بلکہ کرائے پر بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ کراچی میں اس وقت ہزاروں ویڈیو شاپس ہیں جن پر کھلے عام نئی اور پرانی بھارتی فلمیں اور گیتوں کی سی ڈیز مل رہی ہیں۔شوبز شخصیات نے حکومت سے اس معاملہ کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی، تنویر آفریدی،عینی رباب، اسلم شیخ، فیصل قریشی،حمیرا، اعجاز اسلم، صبا قمر، عروج،جاوید کالا،ڈاکٹر تبسم،یاسر حسین، یاسر شکیل، بشیر دانہ والا،سہیل کاشمیری، تبسم سینئر،کبیر مغل اوردیگر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہیں،ان کی فلموں و ڈراموں پر پابندی کے باوجود ویڈیو شاپس پر کھلے عام نئی فلمیں و ڈرامے فروخت ہونا کسی المیہ سے کم نہیں، ارباب اقتدار کو ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

مزید :

کلچر -