ماحول کو صاف رکھنے کی مہم”ہوگا صاف پاکستان“کے تحت صفائی ترانہ پیش

ماحول کو صاف رکھنے کی مہم”ہوگا صاف پاکستان“کے تحت صفائی ترانہ پیش

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانیوں میں خود کو اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے مہم "ہوگا صاف پاکستان"کے تحت نیا صفائی ترانہ پیش کیا گیاہے۔اس ترانے میں صاف پاکستان کے تصور کی عکاسی کی گئی ہے۔جس میں "ہوگا صاف پاکستان"مہم کے چیمپئنزکو بھی دکھایا گیا ہے جس میں فہد مصطفےٰ بطور اوّل چیمپئن شامل ہیں جب کہ دوسرے فنکاروں میں شنیزہ اکرام، وسیم بادامی اور اقرارالحسن بھی شامل ہیں۔یہ ترانہ عاصم اظہر اور آئمہ بیگ نے شجاع حید ر کی ترتیب دی ہوئی دھن پر گایاہے۔”موسیقی عوام کو متحرک کرنے کا موثر ذریعہ ہے "یہ بات ڈیٹول بنانے والے ریکٹ بینکسر(RB)پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ہمایوں فاروق نے کہی۔

"ہوگا صاف پاکستان محض ایک سماجی مقصد ہی نہیں جس کو برانڈ سپورٹ کررہا ہے بلکہ یہ ایک سماجی تحریک ہے جس کوڈیٹول زبان زدِ عام کرنے کی کاوش کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ہاتھ دھونے کی عادت کو عام کرنے کیلئے لاتعداد مہمات، مفادِ عامہ کے پیغامات اور ٹی وی شوپیش کئے جارہے ہیں اور یہ ترانہ بھی پاکستانیوں کو اسی مقصد سے متحرک کرنے کی کوشش ہے تاکہ سب مل کر صحت مند اور صاف پاکستان کی تشکیل کی ذمہ داری لیں۔

مزید : کلچر