کراچی میں مقیم ہوں،لاہور کی یادوں کو کبھی فراموش نہیں کر پایا،محمود اسلم

  کراچی میں مقیم ہوں،لاہور کی یادوں کو کبھی فراموش نہیں کر پایا،محمود اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری میری پسندیدہ اداکارہ ہیں،سہیل احمد ورسٹائل اداکار ہیں،میں کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہوں مگر لاہور کی یادوں کو کبھی میں فراموش نہیں کر پایا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی لاہور کا سفر ہوتا ہے تو اپنے پرانے علاقے میں ضرور جاتا ہوں جہاں بچپن کے کچھ دوستوں سے ملاقات ہو جاتی ہے، زیادہ تر دوست علاقہ چھوڑ کر دوسری جگہوں پر منتقل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرامہ سیریل ”جنجال پورہ“ میں ہجڑے کا کردار ادا کیا تھا، اس سے قبل کبھی بھی پی ٹی وی میں ہجڑے کا کردار کسی کو نہیں ملا تھا اوراس ڈرامہ سیریل نے ریکارڈ ساز مقبولیت حاصل کی۔کراچی میں بننے والے سٹ کام ”بلبلے“ میں بھی میرے کردار نے شہرت حاصل کی۔
اور اس میں میرا اصل نام محمود ہی رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عزت و مقام پرستاروں کی وجہ سے ہے اور میں نے ہر جگہ پرستاروں سے محبت سے پیش آتا ہوں۔

مزید :

کلچر -