”عشق میراانمول“کامیاب ہو گی،پروڈیوسرنعیم خان

  ”عشق میراانمول“کامیاب ہو گی،پروڈیوسرنعیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان فلم پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ ان کی زیرتکمیل نئی پنجابی فلم''عشق میراانمول''کامیابیوں کے نئے ریکارڈزقائم کرے گی،انہوں نے کہا کہ فلم کو ملٹی سٹارکاسٹ کے ساتھ بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق کثیرسرمائے اورجدیدترین ٹیکنالوجی پربنایا جارہا ہے،نوجوان پروڈیوسر کا مزیدکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں فلم''عشق میراانمول''ایک اہم کردارادا کرے گی،انہوں نے کہا کہ فلم میں ٹائٹل رول گلوکارصفدرماہی ادا کررہے ہیں جن کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی باخوبی نبھا رہی ہیں،نعیم خا ن نے کہا کہ فلم کے ڈائریکٹر باسوچودھری ہیں، انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بحالی اور کامیابی کے لئے اچھی اور معیاری فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔
،کیونکہ اب روایتی اور غیر معیاری فلموں کی کوئی گنجائش نہیں،نعیم خان نے کہا کہ فلم بین بہت باشعور ہوچکے ہیں،وہ دنیا بھر میں بننے والی فلموں کا بغور جائزہ لیتے ہیں اور اپنی فلموں سے ان کا موازنہ کرتے ہیں، پاکستان میں بننے والی فلموں کے لئے اچھے موضوعات کی ضرورت ہے کہانی جان دار ہوگی تو فلم ضرور کامیاب ہوگی۔

مزید :

کلچر -