الحمرا کی عظیم ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گوشہ گیان کی 39نشست کا انعقاد

الحمرا کی عظیم ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گوشہ گیان کی 39نشست کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا کی اپنے عظیم ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گوشہ گیان کی 39نشست کا انعقاد کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان نے نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ گوشہ گیان عہد ساز شخصیات کے کارناموں و خدمات پر روشنی ڈالنے کے لئے الحمرا کا باقاعدہ سلسلہ ہے،مولانا رومی کی شخصیت اتنی پر اثر تھی کہ اسکے شاگر ایک ہی ماہ میں ان علموں پر مہارت حاصل ہو جاتی جسے سیکھنے کے لئے ایک برس کا عر صہ درکار ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ خد ا نے انھیں ایسی صلاحیتوں نے نوازا تھا کہ کوئی استاد زیادہ دیر انکا استاد نہ رہ پاتابلکہ وہ اپنے اساتذہ سے بھی آگے نکل جاتے،شہر کونیا پر انکی شخصیت کا خصوصی فیض ہے کہ آپ جہاں جائیں آپکو بانسری بجھتی سنائی دے گی، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مولانا رومی کو اپنا مرید مانتے تھے اور خود کو انکا مرید ہندی کہتے۔نامور سکالر مولانا طارق شریف زادہ نے نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مولانہ رومی کی مثنوی کا دنیا کی تمام زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے، جس میں موجود 26ہزار سے زائد اشعار معرفت، محبت اور اخلاق کا درس دیتے ہیں،اپنی مثنوی میں انھوں نے جسم اور روح کے تعلق کو خوبصورتی سے سمجھانے کی کوشش کی ہے،مولانا رومی کی شخصیت کوشمش تبریر نے یکسر بدل کر رکھ دیا،مولانا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اردو، عربی اور فارسی میں ان کے پائے کا کوئی نہیں،دیوان شمش میں عرفان اور عشق جبکہ مثنوی میں اخلاقی روایت کی شاعری کی گئی ہے۔
،آج بھی ہمیں ان اخلاقی قدروں کی ضرورت ہے جن کو مولانا نے اپنے کلام میں موضوع بنایاہے۔تقریب میں کوآرڈی نیٹر الحمرا نیاز حسین لکھویرا نے بھی شرکت کی۔گوشہ گیان کی اس نشست میں علم کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمولانا رومی کی خدمات سے فیض حاصل کیا۔

مزید :

کلچر -