اشفاق علی فلم”دیکھ میرا پنجاب“ کے میوزک کی تیاریوں میں مصروف

  اشفاق علی فلم”دیکھ میرا پنجاب“ کے میوزک کی تیاریوں میں مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقاراشفاق علی ان دنوں نئی اردوفلم”دیکھ میراپنجاب“کے میوزک کی تیاریوں میں مصروف ہیں،اس فلم کے فلمساز،مصنف وہدائیتکارفیاض بھٹی ہیں،نغمہ نگارالطاف باجوہ جبکہ کاسٹ میں معمررانا،مصطفی قریشی،جہانگیرجانی،شاہد،سوہا خان،سحرملک ودیگرفنکار شامل ہیں، میوزک ڈائریکٹراشفاق علی نے بتایا کہ فلم ”دیکھ میراپنجاب“ایک منفردنوعیت کی فلم ہے جس کے میوزک پر ان دنوں کام جاری ہے جسے اگلے دوہفتوں میں ریکارڈکرلیا جائے گا،اشفاق علی نے بتایا کہ فلم کے میوزک پر بہت محنت کی جارہی ہے کیوں کہ کسی بھی فلم کی کامیابی میں اچھا اور بہترین میوزک بہت اہم کردارادا کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ فلم کا میوزک عوام کوپسندآئے گا۔

مزید : کلچر


loading...