چاہت شیخ کی سٹیج ڈرامہ میں شاندار پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)خوبرو اداکارہ چاہت شیخ نے اسٹیج ڈرامہ ”مٹیاراں پنجاب دیا ں“ کے پہلے شو میں ہی آئٹم سانگ پر شاندار رقص پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا، پرستاروں اور ساتھی فنکاروں نے بھرپور داد دی سے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ چاہت شیخ نے الحمرا میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ”مٹیاراں پنجاب دیاں“ میں خصوصی تیار کئے گئے آئٹم سانگ پر زبردست پرفارمنس دی جس پر شائقین نے انہیں نشستوں سے کھڑے ہو کر داد دی۔بیک سٹیج پر ساتھی فنکاروں اور ڈرامے کے اختتام پر پرستاروں نے بھی اداکارہ کی پرفارمنس کو سراہا۔