فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کررہے ہیں،ارباز خان

فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کررہے ہیں،ارباز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار ارباز خان نے امید ظاہر کی کہ آنے والا سال فلم انڈسٹری کیلئے بہتر ثابت ہوگا اور فلمی سٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی۔ ارباز خان نے کہا فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کررہے ہیں، آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔ ارباز خان نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کل فلم انڈسٹری بحران سے نکلنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاہم ابھی سنہرے دور کی واپسی کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -