وقت کے ساتھ خود کو بدل لینا ہی عقلمندی ہے،عائشہ صنم خان

وقت کے ساتھ خود کو بدل لینا ہی عقلمندی ہے،عائشہ صنم خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)ادکارہ و ماڈل عائشہ صنم خان نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ اپنے آپ کو بدل لینا ہی عقلمندی ہے۔ جدید دور کے ساتھ خود کو لے کر چلتی ہوں جب ہی کامیاب ہوں۔ ان کاکہنا ہے کہ ان دنوں ٹی وی کمرشلز میں مصروف ہوں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حوالے سے انکا کہنا تھاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی شہرت کا گراف قدرے بہتر ہوا ہے اب نا صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی پاکستانی فلموں کو پسند کیا جارہا ہے ہماری فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں بیرون ممالک میں جو لوگ انڈین فلمیں دیکھتے تھے ان کے لئے بھی پاکستانی فلموں کی شکل میں آپشن مل گیا ہے۔

، نئی فلموں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر سے بہتر فلمیں بنا کر ریلیز کرنے وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

مزید : کلچر


loading...