نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بحرین کے ہم منصب کی ملاقات

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بحرین کے ہم منصب کی ملاقات

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کمانڈر رائل بحرین نیول فورس، ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے نیول ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات قائم ہیں اور پاک بحریہ نے رائل بحرین نیول فورس کے تشکیلی سالوں میں تربیت یافتہ افرادی وسائل فراہم کیے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدداُمور بشمول دو طرفہ بحری تعاون، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی واستحکام اور پاک بحریہ اور رائل بحرین نیول فورس کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رئیر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے سمندری مشق امن 9- 1 کے کامیاب  انعقاداورخطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کردار کو سراہا۔ 

نیول چیف

س

مزید : علاقائی