بھارت، اب پتلے ٹریفک  مسائل پر قابو پائیں گے

بھارت، اب پتلے ٹریفک  مسائل پر قابو پائیں گے

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست کرناٹکا میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے اور  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ہو بہو ٹریفک پولیس اہلکار کی طرح  پتلے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔شہر میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کارناٹکا کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پولیس کی طرح پتلے تعینات کیے گئے ہیں جنہیں ان کی ہی طرح یونیفارم پہنا کر شہر کی اہم شاہراہوں پر کھڑا کیا گیا ہے۔پتلوں کو سفید شرٹ، خاکی رنگ کی پینٹ، سفید کیپ اور کالے جوتے پہنا کر اسی طرح کھڑا کیا گیا ہے جیسے ٹریفک پولیس اہلکار کھڑے ہوتے ہیں۔ان پتلوں کو دیکھنے سے شہریوں کو  ایسا لگ رہا ہے کہ اصلی میں ٹریفک پولیس اہلکار کھڑے ہوئے ہیں۔کارناٹکا کے جوائنٹ کمشنر آف ٹریفک پولیس ڈاکٹر بی آر رویکانتھ گوڈا کا کہنا ہے کہ ان پتلوں کو تعینات کرنے کے بعد بے حد مثبت ردِ عمل سامنے آیا ہے، ایسے شہری جو عادتا ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، یہ پتلے ان کے لیے کارآمد ثابت ہوئے ہیں 

مزید : علاقائی


loading...