پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ،معذور  افراد کی بھرتی کا آغاز 

  پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ،معذور  افراد کی بھرتی کا آغاز 

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرارحسین کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فیملی کلیم کی بنیاد پرمعذور افراد کی درجہ چہارم کی بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔بھرتی کا عمل چیئرمین سلیکشن کمیٹی ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید کی زیرنگرانی کیا گیا۔ سیکرٹری سلیکشن کمیٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین بھی اس موقع پرموجود تھے۔فیملی کلیم کی بنیاد پر باربر، ماشکی، لانگری، سینیٹری ورکرز اور دھوبی کی خالی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے گئے۔خواتین سمیت 22 امیدواروں نے ٹیسٹ اور انٹرویو میں حصہ لیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فیملی کلیم پر بھرتی کا عمل پولیس ملازمین کی فیملی کی ویلفیئر کا باعث ہے۔بھرتی کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی