ایل ڈبلیوایم سی کیس،وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن سکینڈل کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی ملزم وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20دسمبر تک توسیع کر دی،ملزم وسیم اجمل کو وکلاء کے احتجاج کے باعث سکیورٹی صورتحال کے پیش نظرعدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ملزم پرالبیراک نامی ترک کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگے داموں ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔