شفیق آباد،راوی روڈ پولیس کی کارروائیاں،4ملزم گرفتار

    شفیق آباد،راوی روڈ پولیس کی کارروائیاں،4ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد اور راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ سمیت دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او راوی روڈ جاوید سپرا کے مطابق راوی روڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں نواز عرف لڈو اور منیر شامل ہیں۔ پو لیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل،1 آٹو رکشہ،35 ہزار نقد رقم اور 2 موبائل برآمد کیے۔دوسری جانب شفیق آباد پولیس نے 2/دو مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا،مفرور اشتہاری عبدالرحمن اور غلام حیدر 1 سال سے راوی روڈ پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان کا مزید وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او راوی روڈ جاوید سپرا اور اسکی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی


loading...