منی لانڈرنگ کے لزام میں گرفتار ملزم راشد جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

منی لانڈرنگ کے لزام میں گرفتار ملزم راشد جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے شریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ کے لزام میں گرفتار ملزم راشد کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔عدالت نے ملزم کو 28 دسمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیاہے،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزم راشد کرامت حمزہ شہباز کا ملازم تھا،ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی،ملزم منی لانڈرنگ کے حوالے سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے لئے سہولت کارکے طور پر کام کرتاتھا،عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی