کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی جرائم میں ملوث186ملزم گرفتار

  کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی جرائم میں ملوث186ملزم گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)کینٹ ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث186ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث5 گینگز کے12 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے7لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے17پسٹلز،1 رائفل اورگولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے40ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے10کلوگرام سے زائد چرس،240 گرام ہیروئن اور262 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران4 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی رقم بر آمد کی گئی۔چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب15اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے۔

جبکہ25 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری،گداگری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر72ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی