منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکرحسن نے منشیات کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتو ی کردی۔گزشتہ روزوکلاء کی ہڑتال کے باعث سکیورٹی خدشات کی بنا پرپولیس نے رانا ثناء اللہ کو جیل سے لاکرعدالت میں پیش نہیں کیا،جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثناء اللہ کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر عدالت میں پیش نہ کیاجاسکا،ڈی ایس پی جوڈیشل نے مزیدبتایا کہ امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کرنا ممکن نہیں تھا، عدالت سے استدعاہے کہ راناثناء اللہ کوآج کی عدالتی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،جسے عدالت نے منظور کرلیا،عدالت نے رانا ثناء اللہ کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے راناثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی،رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرنے کیلئے ان کی بیوی اور داماد بھی انسداد منشیات کی عدالت پہنچے،رانا ثناء اللہ کے پیش ہونے کا انتظار کیا لیکن سماعت ملتوی ہونے پر بغیر ملاقات ہی واپس چلے گئے۔

مزید : علاقائی


loading...