تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر پٹرولنگ آفیسر گرین ٹاؤن کی سرزنش

  تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر پٹرولنگ آفیسر گرین ٹاؤن کی سرزنش

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)سی ٹی او نے ٹریفک سیکٹرزگرین ٹاؤن،ٹاؤن شپ،ماڈل ٹاؤن،اچھرہ سمیت متعدد شاہراہوں پرسرپرائز چیکنگ کی، چیکنگ کے دوران ر انگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر پٹرولنگ آفیسر گرین ٹاؤن کی سرزنش کی اور آفس طلب کر لیا۔

ناقص ٹریفک انتظامات پر انچارج ماڈل ٹاؤن کوشو کاز نوٹس جاری اور 6وارڈنز کو آفس طلب کر لیا۔ سی ٹی او نے متعدد وارڈنز کی سرزنش کرتے ہوئے وارننگ دی، سی ٹی او کی بہترین ڈیوٹی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے والے وارڈنز کو شاباش بھی دی۔

مزید : علاقائی