شہداء کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز

شہداء کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے شہید کانسٹیبل نذر محمد کی25ویں برسی کے موقع پر ان کی بہادی اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ رائے بابر سعید نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کی خاطر شہید نذر محمدکی دی جانے والی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فرض کی ادائیگی اور راہ ِ حق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ یاد رہے شہید کانسٹیبل نذر محمد پروفیسر کے ہمراہ بطور گن مین متین تھے۔1994 ء میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

شہید کانسٹیبل نذر محمد کو ضلع سرگودھا میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...