اقبال ٹاؤن، موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ، پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے صدر کاشف مرزا زخمی

  اقبال ٹاؤن، موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ، پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں تین موٹر سائیکل سوار 6نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے صدر کا شف مرزا کو زخمی کر دیا۔جنہیں جناح ہسپتال داخل کروادیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔کاشف مرزا کی گاڑی پر کریم بلاک میں فائرنگ کی گئی کاشف مرزا کو کمر،بازواور ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں۔موقع سے گولیاں کے 11خول ملے ہیں اس سے قبل کراچی میں بھی ان پر حملہ ہوچکا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لا ہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید : علاقائی