ننکانہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،اسلحہ کی نمائش پر ملزم گرفتار 

ننکانہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،اسلحہ کی نمائش پر ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک کی ہدایت پرضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز تھانہ فیض آباد پولیس نے دوران کاروائی غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم ارسلان کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد۔ملزم کے خلاف تھانہ فیض آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔ ملزم کو دوران کاروائی ایس ایچ او تھانہ فیض آباد SI عبدالخالق نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ سراغ لگا کر گرفتار کیا اس موقعہ پر ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گااور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی علاوہ ازیں پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی منشیات فروشی کرنے والے 02 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم طیب کے قبضہ سے 500 گرام چرس اور ملزم شریف کے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی۔

مزید :

علاقائی -