قصور: مزدا الٹنے سے20افراد زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل
قصور(بیورورپورٹ)کوٹ آرائیاں کنگن پور روڈ پر مزدا الٹ جانے کے نتیجہ میں بیس افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فرمان علی مزدا ڈالے پر سواریوں کو لے کر منڈی احمد آباد جانب جا رہا تھا کہ کے ڈالا تیز رفتار ہونے کے باعث الٹ گیا اور اس میں سوار بیس مزدور شدید زخمی ہوگئے جن میں 15 افراد کو قصور اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے