واربرٹن موٹرسائیکل سوار نواجوان   پھسل کر گرنے سے شدید زخمی

واربرٹن موٹرسائیکل سوار نواجوان   پھسل کر گرنے سے شدید زخمی

  



واربرٹن(نامہ نگار)واربرٹن سندرانہ بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل سوارتیزرفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے پھسل گیا حادثے کے نتیجے میں نواحی گاؤں بھگٹیرہ کا رہائشی 15سالہ موٹرسائیکل سوار نواجوان شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی المصطفائی ایمبولینس واربرٹن کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے زخمی نوجوان کو بروقت طبی امداد کے بعد فوری شیخوپورہ ہسپتال منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ایگریٹریکٹر سے بچنے کی کوشش میں پیش آیا۔

مزید : علاقائی