جوہر ٹاؤن،تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا،مختلف علاقوں سے 2لاشیں برآمد

جوہر ٹاؤن،تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا،مختلف علاقوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار 22سالہ راجہ سنبل جا رہا تھا اس دوران تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی جسکے نتیجے میں مذکورہ نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جلد کارسوار کو گرفتار کر لیا جائے گا،پولیس۔دریں اثناں مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک راوی روڈ کے علاقے بتی چوک میں ستر سالہ شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس اطلاع دیں اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا۔ اقبال ٹاؤن سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاکت ہوئی۔

مزید :

علاقائی -