سی سی پی او کا پولیس ہسپتال قلعہ گجر سنگھ کا دورہ،تمام شعبوں کا معائنہ

سی سی پی او کا پولیس ہسپتال قلعہ گجر سنگھ کا دورہ،تمام شعبوں کا معائنہ

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس ہسپتال قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور ملک لیاقت، ایس پی ہیڈ کوارٹرز کرار حسین شاہ اور دیگر افسران بھی سی سی پی او لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔۔سی سی پی او نے پولیس لائنز میں واقع ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔ہسپتال میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے علاج کی سہولتیں دستیاب ہونے اور ان بہترین علاج کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا۔سی سی پی او نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔ اس دوران سی سی پی او لاہور زولفقار حمید کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت سے بات کریں گے، لاہور پولیس کے ملازمین اسی ہسپتال میں علاج کو ترجیح دیں، ادویات کی تعداد بڑھانے کے لئے ضروری فنڈز جاری کئے جائیں گے، خوشی ہے کہ ایکسرے، لیبارٹری، وارڈز اور الٹراساونڈ کی سہولت دستیاب ہے،پولیس ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعداد17 ہے جو بڑھائیں گے، ٹریفک وارڈن بھی علاج کے لئے اسی ہسپتال میں آئیں گے۔

مزید : علاقائی