رائیونڈ، آٹوسٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

رائیونڈ، آٹوسٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈسندرروڈ پرموٹر سائیکل آٹوسٹور میں آگ بھڑک اْٹھی،آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں سندرروڈ پرموٹر سائیکل آٹوسٹور  میں آگ بھڑک اْٹھی، آتشزدگی کے باعث دکان کی چھت گرگئی، ریسکیو ٹیم1122 فوراً واقعہ کی جگہ پہنچی، ریسکیو ٹیم 1122نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔
،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کی وجہ سے لاکھوں کاسامان جل گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کا آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -